گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دی ایجوکیٹرز سکول موڑ ایمن آباد میںپاک فوج سے اظہار یکجہتی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، میزبان خان علیم الدین اور مہمان خصوصی کرنل طارق عزیز تھے جبکہ دیگر مہمانان خاص میں سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر،سابق وفاقی وزیر رانا نذیر احمد خاں،ایم پی اے حاجی نواز چوہان،غلام مصطفی خان، صدر انجمن تاجران چوہدری افتخارکاہلوں ،غیاث خاں،حاجی افضل مغل اور دیگر شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں افواج پاکستان کو شاندا ر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے منہ توڑ جواب نے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ، اللہ کے فضل سے دنیا کی کوئی طاقت پاک فوج کے جذبہ ء شہادت کو شکست نہیں دے سکتی ، کلمہ ء طیبہ کے نام پر قائم ہونیوالا پاکستان ہمیشہ سلامت رہے گا،قوم نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی ایک ایک انچ کی حفاظت کے لئے عوام اور پاک فوج پوری طرح متحد ہیں ، تقریب میں یوم تشکر کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی جبکہ تقریب کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاکی گئی جبکہ مہمانوں نے پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔