گوجرانوالہ:ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2025 ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ،چیف الیکشن کمیشن محمد زمان چوہدری ممبران تنویر انصاری و علی اکبر نے بتایا کہ ٹریول ایجنسیز ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ جمعرات 22 مئی ہے،دستاویزات کی جانچ پڑتال جمعہ 23 مئی کو ہو گی اور اسی دن امیدواران کی ابتدائی فہرست جاری کر دی جائیگی ،ہفتہ 24 مئی کو امیدوران اور ووٹرز کی حتمی فہرست کا اجراء ہو گا جبکہ 31 مئی کو الیکشن ہو گا جس کا وقت صبح نو بجے سے شام 5 بجے تک ہو گا، چیف الیکشن کمیشن محمد زمان چوہدری نے ممبر TAAG ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کر کے TAAG کے مستقبل کی قیادت کے انتخاب میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ،دریں اثناء اتحاد گروپ نے انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن شیڈول کے اعلان کیساتھ ہی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن