36 اضلاع کے 303 سکولوں میں 38,583 خصوصی بچوں کی سکریننگ مکمل  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں 36 اضلاع کے 303 سکولوں میں 38,583 خصوصی بچوں کی سکریننگ کا عمل مکمل کی جا چکا ہے۔ خصوصی بچوں کیلئے موبائل سکریننگ یونٹس بھی تعینات کیے گئے تاکہ دور دراز علاقوں کے بچوں کو تشخیص کی سہولت میسر آ سکے۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ عمران نذیر اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق نے محکمہ پرائمری اینڈ سکیندڑی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی بچوں کی بہتری بارے پروگرام کی پیشرفت بارے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نادیہ ثاقب اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سکریننگ کے چوتھے مرحلے کے تحت ہونیوالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا خصوصی بچوں کیلئے علاج اور بحالی کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

ای پیپر دی نیشن