شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں یہ ہمیشہ اپنے ذاتی و خاندانی مفادات کی تکمیل کرتے آرہے ہیں عوام کی خیر خواہی کی ان سے امید باندھی نہیں جاسکتی عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا حل یقینی بنانے کی بجائے ڈنگ ٹپائو پالیسی اپنائی گئی ہے جس سے عوام مایوسی و بدلی کا شکار ہیں ،کرپٹ حکمران ملک کو اپنی ذاتی اناء کی تسکین کیلئے نت نئے تجربات کی بھینٹ نہ چڑھائیں یہ وطن بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے جس کی سلامتی و ترقی ہمیں سب سے زیادہ مقدم ہے اور اس کاز کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہماری جاری جمہوری جدوجہد ملک و قوم کی حقیقی آزادی و خود مختاری کا زینہ ثابت ہو گی، بہت جلددھاندلی سے سہارے ملک پر مسلط کیا گیا ٹولہ بھی ہمارے موقف کو تسلیم کرے گا ۔