راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران گوالمنڈی کے صدر شوکت حیات ککیزئی، سینئر نائب صدر حاجی تسلیم خان سرپرست اعلی ملک اظہر نے اپنے بازار گوالمنڈی کے تاجروں اور اپنی کابینہ کے ارکان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا جس میں راولپنڈی کی سماجی اور سیاسی شخصیات ایم پی اے ملک منصور افسر، وارڈ 6 کے کونسلر طارق راجپوت، اور کنٹونمنٹ بورڈ 2کے ممبر طاہر ایوب نے شرکت کی اور گوالمنڈی کے مسائل، روڈ، نالہ لئی ،تجاوزات اور سٹریٹ لائٹ جیسے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔