ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کے 17 سالہ خود سیکھے ہوئے ایتھیکل ہیکر محمد شریار شنعاز شووون نے امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائبر سیکیورٹی سسٹم میں ایک نہایت اہم خامی دریافت کی جس پر ناسا نے انہیں آفیشل تعریفی خط جاری کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق11 جون 2024 کو محمد شریار نے ناسا کے سسٹم میں ایک پرائیویسی سے متعلق خطرناک خامی دریافت کی۔ وہ بتاتے ہیں کہ انہوں نے دیگر ہیکرز کے معلوم کردہ نقصانات کا مطالعہ کیا اور پھر مختلف تکنیکس کو جوڑ کر IDOR (Insecure Direct Object Reference) اور SSRF (Server-Side Request Forgery) طریقے سے ناسا کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔