جوڈیشل کمشن: جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ لگانے کی منظوری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمشن اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی گئی ہے۔ چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کام کر رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن