راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی عبدالرحمان محمد عارف نے سرکاری ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے والے مجرم کو 27سال قید سخت اور 20لاکھ روپے جرمانہ، متاثرین کو 37 لاکھ 40 ہزار روپے واپس ادا کرنے حکم دے دیا، رقم ادا نہ کرنے پر مزید 2 سال قیدسخت بھگتنا ہو گی،مجرم قمر زمان نے سرکاری نوکری کا لالچ دے کر شہریوں سے 46 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم ہتھیائی، مجرم کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی مجرم سرکاری ادارے میں بطور ڈرائیور تعینات تھا۔