اسلام اباد(نمائندہ خصوصی ) ایف بی آر نے گریڈ 16 کے افسر انسپکٹر سرمد رشید عباسی کو ملازمت پر بحال کر دیا ، انہیں گزشتہ سال جون میں ملازمت سے معطل کیا گیا تھا،ایف بی ار کے سات افسروں نے اپنے نئے منصب کا چارج سنبھال لیا ان میں ظفر جمال خان عائشہ اسد نائلہ گل اصف نظیر امجد حسین شامل ہیں،ایل ٹی ای او لاہور میں تعینات گریڈ 16 کے افسر محمد حمزہ سلیم نے ملازمت سے استعفی دے دیا ان کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔