3 روزہ میگا ایونٹ پاکستان کیمیکل فورم، 24 اپریل سے ایکسپو سینٹر میں ہوگی

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے پریس کانفرنس سے میںبتایاہے کہ 3 روزہ میگا ایونٹ پاکستان کیمیکل فورم 2025 ، 24 سے 26 اپریل تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو کمیٹی رکن معظم رشید نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ میاں ابوذر شاد نے کہا پاکستان کیمیکل فورم 2025 ملک میں کیمیکل اور اس سے منسلک صنعتوں کا سب سے بڑا اور اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں ملکی و غیر ملکی صنعتکار، ماہرین، تعلیمی ماہرین، طلبہ اور سرمایہ کار ایک ہی چھت تلے جمع ہونگے۔ یہ نمائش صنعت و تجارت کے فروغ، سیکھنے اور کاروباری روابط کے قیام کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ نمائش میں سینکڑوں سٹالز لگائے جائیں گے جہاں کیمیکلز، خام مال، مشینری، لیبارٹری آلات اور تیار مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کی شرکت متوقع ہے جو پاکستان کی عالمی کیمیکل انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرےگی۔ انہوں نے بتایا کہ نمائش 4 بڑی ذیلی نمائشوں پر مشتمل ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن