سپنر آصف آفریدی نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہرہوگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاٹا کے لفٹ آرم سپنر آصف آفریدی نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز آصف آفریدی نیٹ پریکٹس کے دوران زخمی ہوئے۔آصف آفریدی کو دائیں آنکھ کے نیچے گیند لگا اور ہڈی فریکچر ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ڈاکٹرز کی رپورٹس کی روشنی میں آصف آفریدی کا ری ہیب پلین ترتیب دے گا۔

ای پیپر دی نیشن