دنیا کا پہلا ’خلائی ہوٹل‘ 2027ء تک کھلنے کا امکان

چھٹیاں گزارنے کے لیے زمینی تفریحی مقامات، ساحل، جھڑنے اور پہاڑ ہوئے پرانے، اب انسان بہت جَلد خلاء کی سیر کر سکے گے۔

آربٹل اسمبلی نامی ایک کمپنی دنیا کا پہلا خلائی ہوٹل تعمیر کر رہی ہے جس کی تکمیل 2027ء تک مکمل ہو جائے گی اور یہ خلائی ہوٹل زمین کے باسیوں کے لیے تفریح گاہ کے طور پر کھول دیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے خلائی ہوٹل کی تفصیلات، کانسیپٹ اور ڈیزائن جاری کیا گیا ہے

آربٹل اسمبلی نے بتایا ہے کہ دوسرے بڑے ہوٹل کا مقصد خلاء میں ایک کاروباری مرکز قائم کرنا ہے جہاں دفاتر کے قیام کے ساتھ ساتھ سیاح بھی جا سکیں گے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان دونوں ہوٹلز یا خلاء کی سیاحت میں بہت زیادہ خرچہ آئے گا جس کی وجہ سے بہت کم افراد ہی اپنی تعطیلات دنیا سے باہر منانے کی سکت رکھ سکتے ہیں۔

اس سے متعلق 2021ء میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو کے دوران آربٹل اسمبلی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹم الاٹورے نے اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ خلائی سفر کے لیے زیادہ خرچہ ایک بڑی رکاوٹ ضرور ہے مگر خلائی سیاحت کے آغاز کے ساتھ اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن