اسلام آباد (خبرنگار)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے تین روزہ ’’پنجاب کلچرل ڈے‘‘کے پروقار اور شاندار افتتاح پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت، روایات، ادب، موسیقی، دستکاری، روایتی کھانوں اور صوفیانہ طرزِ حیات کو فروغ دینے کے لیے اس نوعیت کی تقریبات وقت کی اہم ضرورت ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کی پہچان کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے جو اقدامات کیے ہیں وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہیں۔ ان کا وژن، قیادت اور انتظامی بصیرت پنجاب کو ایک ثقافتی مرکز میں بدلنے کے لیے کوشاں ہے۔