زیادتی کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ لازمی کرایا جائے:اظہر اکرم 

 لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب اظہر اکرم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن انویسٹی گیشن برانچ کاشف اسلم ڈی ایس پی ناصر ملک اور ڈی ایس پی عمران حیدر نے شرکت کی جبکہ صوبہ بھر کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پیز آر آئی بی اور تمام ڈی ایس پیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے افسروں کو بروقت چالان مرتب کر کے عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹی گیشن افسران خواتین اور بچوں سے زیادتی کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ زیادتی کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ لازمی کروایا جائے۔خواتین اور بچوں سے متعلق کیسز میں تاخیر ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔اظہر اکرم نے مزید کہا کہ کسی بھی بے گناہ کو بلا وجہ کسی کیس میں ملوث نہ کیا جائے اورزیادتی کیسز کی تفتیش ایس ایس او آئی یونٹ کے تربیت یافتہ تفتیشی افسران ہی کریں۔

ای پیپر دی نیشن