گکھڑمنڈی(نامہ نگار)نامعلوم جیب تراش رشتہ دار کے جنازے میں شرکت کرنیوالے مرحوم کے بھتیجا اور کزن کی جیبوں سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیتی موبائل فون، 20ہزار روپے نقدی، 3عدد اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس نکال کر لے گئے۔ پیپلزپارٹی کے ڈویژنل فنانس سیکرٹری مشتاق احمد بادل کا گھر سے جنازہ اٹھاتے وقت ان کے بھتیجے ولید خالد کی جیب سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے مالیتی موبائل فون چور لے گئے۔