اسلام آباد، مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ بھڑک اٹھی،جنگل کی جھاڑیوں کو لپیٹ میں  لے لیا 

 اسلا م آباد(آئی این پی ) وفاقی دارلحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں میں واقع ایم ایف 14 کے علاقے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے جنگل کی جھاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق آگ سیدپور درہ، جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب پھیلی ہے۔وائلڈ لائف کے عملے نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں تاہم تیز ہواوں کے دبائوکے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن