امریکی طالبہ کا غزہ میں نسل کشی کے خلاف زبردست احتجاج

واشنگٹن (این این آئی)جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی گریجویٹ طالبہ سیسلیا کلور نے اپنی گریجویشن تقریب کے دوران غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی پر الزام عائد کیا کہ ان کی ادا کردہ فیس کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ممیڈیارپورٹس کے مطابق سیسلیا کلور نے کہا، ایک سال سے زائد عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، اور میں دکھی دل کے ساتھ اپنی گریجویشن کا جشن نہیں منا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ جانتے ہوئے جشن نہیں منا سکتیں کہ کتنے فلسطینی طلبا کو تعلیم سے محروم کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن