لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے راحت بیکری کے باہر جلائو گھیرائو مقدمے میںڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر جمعرات 22 مئی کو دلائل طلب کر لئے۔ منظر علی گل نے 9 مئی جلائو گھیرائو مقدمات میں صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت دے دی۔