پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ریلوے ہسپتالوں کی بحالی ناگزیر، اعظم سواتی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ ریلوے کے پاس موجود  بہت سی قیمتی پراپرٹی ریلوے کا اہم اثا ثہ ہے، پرائیوٹپ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان ریلویز کے ہسپتالوں کی توسیع، بحالی ، اپ گریڈیشن کر یں گے۔وزارت ریلوے نے پاکستان ریلویز کے ہسپتالوں کی توسیع، بحالی ، اپ گریڈیشن کے حوالے سے روڈ شو کا انعقاد کیا۔ جس میں وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی، سیکرٹر ی ریلویز حبیب الرحمن گیلانی اور مہمان خصو صی وزیراعظم کے معاون خصوصی براے قومی صحت فیصل سلطان تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے میں بہت سی قیمتیں پراپرٹی موجود ہے جوکہ ریلوے کا اہم اثا ثہ ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان ریلوے کے ہسپتالوں میں اصلاحات کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ریلوے اسپتالوں کی بحالی کا فیصلہ ناگزیر ہے ۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ریلوے اسپتالوں میں اصلاحات سے ہیلتھ سروسز میں بہتری آئے گی صحت انصاف پروگرام ملک بھر میں کامیابی سے جاری صحت انصاف کارڈ کے دائرہ کار کو ملک بھر میں توسیع دی جا رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن