ملتان (نامہ نگار خصوصی)پاکستان الےکٹرک پاورکمپنی (PEPCO) نے چےف انجےنئر ز عہدے پر خدمات سرانجام دےنے والے افسران کو جنرل منےجرز کے عہدے پر ترقی دےنے کے لئے سےنئر سلےکشن بورڈ (اےس اےس بی) منعقد کرنےکا فےصلہ کےاہے ۔ بورڈ مےں ملتان الےکٹرک پاورکمپنی (مےپکو) کے چارچےف انجےنئرز کو انٹروےوز کے لئے طلب کرلےاگےاہے جن مےں چےف انجےنئر /کسٹمرسروسز ڈائرےکٹر مےپکو محموداحمد خان،چےف انجےنئر ڈوےلپمنٹ شاہد حمےد چوہان، چےف انجےنئر پلاننگ اےنڈ ڈسٹری بےوشن مےپکو مےاں محمد علی اور چےف انجےنئر(او اےنڈ اےم)ڈسٹری بےوشن شےخ عتےق الرحمن شامل ہےں۔ سےنئرسلےکشن بورڈ 17جولائی 2017ءکو واپڈا ہاﺅس لاہور مےں ہوگا جس مےں چےف انجےنئرز کو جنرل منےجر ز کے عہدے پرترقی دی جائے گی ۔
سلیکشن بورڈ