پاکستان نے جوابی حملہ کر کے بھارتی فوج کو نشان عبرت بنا دیا: اظہر صدیق

بھوئے آصل (نامہ نگار) انجمن انصاریاں تحصیل کوٹ رادھا کشن کے زیر اہتمام پاک فوج کے حق میں نکالی گئی ریلی سے انجمن انصاریاں کے صدر اظہر صدیق انصاری، جنرل سیکرٹری حاجی محمد انصاری، چیئرمین استخار احمد نوید، میاں انس شریف سلطانی، عبدالصبور پرواز، شیخ جمیل پرنس نے خطاب کرتے کہا کہ ہماری بہادر افواج نے جوابی حملہ کر کے بھارتی فوج کو نشان عبرت بنا دیا۔ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی اہداف پر حملے کئے جس سے مودی کی حکومت ہچکولے کھانے لگی تو وہ اپنے سرپرست ٹرمپ سے سیزفائر کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوا۔ ریلی میں سر ذکاء الٰہی،ارشد منیر چوہدری ، جنید امجدچوہدری، صدیق انصاری، امام دین انصاری، عبدالرحمن بابر ودیگر رہنماؤں و شہریوں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن