انعامات‘ بینظیر سپورٹ فنڈ‘ اے ٹی ایم بلاک پیغامات جعلی‘ عوام محتاط رہیں: نیب

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیب نے وارننگ دی ہے کہ جعل سازوں نے عوام کو لوٹنے کے نت نئے طریقے اپنائے۔ عوام مالی معاملات میں احتیاط کریں۔ احتیاط پچھتاوے سے بہتر ہے۔ غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں کی فائلیں نہ خریدی جائیں۔ اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہونے کے پیغامات جعلی ہوتے ہیں۔ جواب نہ دیں سرمایہ کاری کے بدلے بڑے انعام کا وعدہ فراڈ ہے، جھانسے میں نہ آئیں۔ کرپٹو کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ کے فراڈ سے محتاط رہا جائے۔ عوام پرائیویٹ لون ایپس پر اعتبار نہ کریں یہ بھی فراڈ ہے۔ پونزی سکیمیں اور آن لائن لاٹری کی سکیموں کے فراڈ سے بچا جائے۔ بے نظیر انکم سپورٹ فنڈز کے جعلی پیغامات بھی بڑھ گئے ہیں۔ عوام بنک اکاؤنٹ کی معلومات کسی کو نہ دیں لوگ زیادہ اور غیر حقیقی منافع کے لالچ میں نہ آئیں۔ تصدیق کر لیں سرمایہ کاری کی سکیم مجاز اتھارٹی سے منظور شدہ ہے۔ آن لائن ملازمت‘ ویزا فراڈ اور جعلی انشورنس کوریج کی پیشکش سے محتاط رہیں۔ مالی فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچیں، عوام اپنی ذاتی یا بنک اکاؤنٹ کی معلومات مت دیں۔ سرمایہ کاری کی شرائط و ضوابط اچھی طرح پڑھ اور سمجھ لیں۔ جعل ساز نت نئے طریقوں سے عوام سے محنت کی کمائی لوٹ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن