گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی) واپڈا ٹائون ویلفیئر گروپ کی جانب سے آپریشن’’ بنیان المرصوص‘‘ کی کامیابی،دشمن کو منہ توڑ جواب دینے اور افواج پاکستان کی تاریخی فتح پر پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت صدارتی امیدوارواپڈا ٹائون چوہدری کاشف اسماعیل گجر نے کی،ریلی میں شہریوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کرکے اپنی افواج پاکستان سے اپنی محبتوں کا اظہار کیا،ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھائے شہریوں کے پاکستان زندہ باد افواج پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی،ریلی میں شہریوں نے افواج پاکستان کی تاریخی فتح پر شہریوں کا شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا،اس موقع پر صدارتی امیدوار چوہدری کاشف اسماعیل گجر نے کہا کہ افواج پاکستان نے پوری دنیا میں پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردئیے ہیں،پاکستان کا بچہ بچہ اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔
۔۔۔۔