لیبیا کشتی حادثہ انتہائی مطلوب انسانی سمگلر  پارا چنار سے گرفتار 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے نے فروریمیں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی  ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے کوہاٹ نے کی انہوں نے بتایا کہ ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کو ضلع کرم کے علاقے پارا  چنار سے گرفتار کیا گیا ہے،  ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم عامر حسین نے متاثرہ شہری نصرت حسین کو یورپ بھجوانے کے لیے 37 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے بھاری رقوم بنک اکاؤنٹ میں وصول کی تھی، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔  انہوں نے بتایا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری کی موت واقع ہوئی، گرفتار ملزم عامر حسین کے دیگر ساتھی منیر حسین، احمد اسلم، شاہ فیصل اور واجد علی متحدہ عرب امارات، لیبیا اور اٹلی سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن