فیصل آباد: لیبیا کشتی حادثے کے مطلوب 2انسانی سمگلر گرفتار

فیصل آباد (نیٹ نیوز) لیبیا کشتی حادثے 2023ء  میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت عطاء اللہ اور سعید عثمان کے نام سے ہوئی۔ دونوں کو سرگودھا اور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم عطاء اللہ سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث پایا گیا۔ گرفتار ملزم ریڈ بک کا مطلوب انسانی سمگلر اور لیبیا کشتی حادثہ 2023 کا اہم ملزم ہے۔ ملزم کا نام انتہائی مطلوب انسانی سمگلرز کی ریڈ بک میں شامل ہے۔ ملزم نے 2 شہریوں کو اٹلی بھجوانے کی غرض سے 45 لاکھ روپے بٹورے تھے اور شہریوں کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے اٹلی بھجوایا۔ 

ای پیپر دی نیشن