باہتر(نامہ نگار)حکومت فوری طور پر جہاد کا اعلان کرے،یہودی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کریں موجود حالات میں تمام امت مسلمہ کو اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا ناگزیر ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم علمائے اہلسنت جھنگ باہتروچکڑہ بکڑہ اور ٹی ایل پی علاقہ کے ذمہ داران کی زیرنگرانی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب سے تنظیم اہلسنت کے صدرصاحبزادہ کوکب غفور عثمانی، مفتی شوکت محمود رضوی، قاضی مشتاق احمد نقشبندی، مولانا شہزاد احمد ہزاروی،مولاناحافظ ناصر رضوی،مولانا خان محمد،حفظ عثمان رضوی اور خورشید رضا نے بھی خطاب کیا اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے ہمدردی کا اظہار کیاریلی کا آغازعلاقہ نلہ کے مرکز باہتر سے ہوا جبکہ اختتامی تقریب تربیھٹی چوک چوک میں منعقد ہوئی جوکہ بعد میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گء ریلی میں علاقہ بھر سے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے سرکردہ علما اکرام،سابق چیئرمین عامر لیاقت خان،ملک خالد ایوب اعوان،قاری محمد یوسف،حافظ ارشادالحق نوری قریشی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری اور مزہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔