لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں طلحہ کے گھر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 77ہزار روپے‘ زیورات، موبائل فون دیگر سامان، گڑھی شاہو میں قاسم اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 42 ہزار روپے‘ زیورات‘ موبائل فون، شفیق آباد میں مبین سے 2لاکھ 68ہزار روپے، شاہدرہ میں عادل سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے‘ موبائل فون، مغلپورہ میں حامد سے گن پوائنٹ پر48 ہزار روپے‘ موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں ذیشان سے 30 ہزار روپے‘ موبائل فون، سندر میں نعیم سے18 ہزار‘ موبائل فون، گلشن راوی میں زبیر سے10ہزار روپے‘ موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ چوروں نے ڈیفنس اور برکی سے 2گاڑیاں، یکی گیٹ سے رکشہ جبکہ سبزہ زار، ستوکتلہ، نواں کوٹ، شفیق آباد، ساندہ، نشترکالونی، کاہنہ اور باٹا پور سے8 موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔