سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 132 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے، ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں،مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنارہی اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کر رہی ہیں، بی ایچ یو کی ری ویمپنگ ہورہی،مریم نواز ہیلتھ کلینک کامیابی سے چل رہے ہیں۔