حاجی ایوب صراف کی ابوبکرایوب کے ہمراہ اے سی ٹیکسلا سے ملاقات 

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)بلدیہ ٹیکسلاکے سابقہ کونسلراورصرافہ برادری کی معروف سرکردہ شخصیت اورعلاقہ میںختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے سرگرم کرداراداکرنے والے حاجی محمدایوب صراف نے اپنے فرزندحاجی ابوبکرایوب کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلاساجدزریاب اورچیف آفیسربلدیہ ہینسن کرامت سے ان کے دفترمیںملاقات کی،حا جی محمدایوب صراف نے اے سی ٹیکسلاکی خدمات کواورکردارکوسراہا،اورکہاکہ اے سی ٹیکسلانے دن رات محنت کرکے ٹیکسلاختم نبوتؐ چوک جی ٹی رو ڈکو صاف ستھرا،اورخوبصورت بنانے کیلئے جوکردارا دا کیاہے،وہ انتہائی اہم اورقابل تعریف ہے،انہوں نے کہاکہ ختم نبوتؐ پرکامل اورمکمل ایمان اورختم نبوتؐ کاتحفظ ہرمسلمان کے ایمان کابنیادی حصہ ہے ،ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے جتنے لوگوںنے بھی ماضی میںکرداراداکیا،خداتعالیٰ کی ذات نے انہیںدین دنیاکی بھلائیاںعطاء کردیں، ہرشعبہ زندگی میںکا میابیاںان کامقدربن گئیں،حا جی ایوب صراف نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اے سی ٹیکسلانے ختم نبو تؐ چوک کی خوبصورت روشنی وا لی تختی آویزا ں کر کے ہمارے ایمان کوتازہ کردکھایا ہے،انہوںنے کہاکہ ایسی شاندارتختی بورڈکی شکل میںآویزا ںکر کے جوکارنامہ انجام دیاگیاہے،اس کااجروثواب حکومت کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلااوران کے معاونین کوہرقیمت پرحاصل ہوگا،اسسٹنٹ کمشنرٹیکسلانے کونسلربلدیہ حاجی محمدایوب صراف اورحاجی ابوبکرایوب کی طرف سے نیک جذبات کے اظہارپرکہاکہ ایسی مثبت سوچ رکھنے والے لوگ ماحول معاشرے کاقابل فخرسرمایہ ہوتے ہیں،انہوںنے کہاکہ علاقائی تعمیروترقی اورتحصیل ٹیکسلاکے علاقوںکوصاف ستھرا،رکھنااورآلودگی سے پاک ماحول فراہم کرناہماری ذمہ داریوںمیںشامل ہے،ہم آئندہ بھی علاقائی خوبصورتی اورعوامی بہتری کیلئے خدمات انجام دیتے رہیںگے۔

ای پیپر دی نیشن