فوج سے اظہار یکجہتی‘ سویٹ ہوم کا لیاقت باغ میں بلڈ کیمپ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان ہلال امتیاز نے لیاقت باغ راولپنڈی میں پاکستان فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سیدہ فاطمہ الزہرا بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا۔ کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر جمال شاہ، زین اعجاز‘ نوید ملک، فہیم خان اور دیگر دوست احباب نے شرکت کی اور اس موقع پر شہری کی بڑی تعداد نے فوج سے اظہار محبت کرتے ہوئے اپنے اپنے خون کے عطیات دئیے۔ زمرد خان نے حضرت امام حسینؓ  کے اس فرمان  وطن کے ساتھ محبت ایمان کا حصہ ہے سے اپنی بات کا آغاز کیا اور  کہا کہ بطور پاکستانی شہری کے ہمارا فرض ہے کہ کسی بھی طرز عمل سے  فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

ای پیپر دی نیشن