بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے پر ملک بھر میں خوشی کی لہر ہے: رضا ثاقب

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج محبت پیش کرنے اور آپریشن بنیان مرصوص کی تائید میں ادارہ المصطفی انٹرنیشنل کے زیراہتمام مرکزِ مصطفٰے میں عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی زیرِ قیادت عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں طلبہ نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاک فوج کے ساتھ یکجہتی اور وطنِ عزیز کے ساتھ اپنی لازوال محبتوں کا اظہار کیا،مظاہرے کے دوران مرکزِ مصطفٰے کا نورانی صحن تکبیر و رسالت اور اسلام زندہ باد،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا،اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور دندان شکن جواب دینے پر ملک بھر میں خوشی  کی لہر ہے قوم بہادر ماؤں کے شیر دل بیٹوں پر فخر کرتی ہے، بعدازاں عالمِ اسلام،ارضِ وطن اور اہلِ غزہ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن