لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمان سے خطاب میں مہنگائی،توانائی بحران، معاشی مشکلات اور وفاقی یکجہتی جیسے کلیدی موضوعات پر مدلل گفتگو کی ۔اگر حکومت صدر مملکت کی پیش کردہ سفارشات پر عملی اقدامات کرے تو پاکستان موجودہ بحرانوں سے نہ صرف نکل سکتا ہے بلکہ ترقی کی راہ پر بھی گامزن ہوسکتا ہے۔