دیوار گرنے سے خاتون جاںبحق‘ 2 زخمی

پتوکی( نامہ نگار) دیوار گرنے سے ایک خاتون جاںبحق، 2 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔ نواحی علاقہ سندھو کلاں میں گھر کی خستہ حالت دیوار گر گئی گھر کے افراد دیوار کے سائے میں بیٹھے آرام کر رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 38 سالہ خاتون شبانہ موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ دیوار گرنے سے دو خواتین زخمی ہو گئیں جن میں 40 سالہ نازیہ اور 50سالہ حاجرہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن