شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ کنٹریکٹر شیخ ناصر محمود ،صباء ناصر ایڈووکیٹ اور قاسم معراج ایڈووکیٹ کی جانب سے انکی رہائش گاہ پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداروں و ارکان اور سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل رانا آصف،صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری امجد علی گوپے را ء، جنرل سیکرٹری شمس حسن بھٹی، نائب صدر حافظہ صالحہ سیرت ، سابق صدر بار چوہدری زاہد سعید، سابق جنرل سیکرٹری میاں علی بشیر ، عامر شہباز صدیقی ، رانا سرفراز، عباس علی چھینہ، سی ای او ضلع کونسل حافظ آباد ملک منشاء جاوید، شیخ آصف، شیخ یاسر، شیخ ندیم ، علی حیدر، عثمان خان اور اویس علی و دیگر نے ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کی۔