قصور: پولیس کی کارروائی‘ 9 جواری گرفتار

قصور(نامہ نگار) پولیس نے 9 قماربازوں کو دائوپر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور غازی ضیاء اللہ نے قماربازی کیخلاف کئے گئے کریک ڈائون کے دوران علامہ اقبال سکول قصور کے نزدیک سے لڈوپر جوا کھیلنے والے 9 جواریوں کو 7100 روپے کی دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن