تھانہ بڑاگھر کے علاقہ میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں‘ شہریوں میں تشویش کی لہر

بڑاگھر (نامہ نگار) تھانہ بڑاگھر کے علاقہ میں ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، کوٹ اکبر کے رہائشی ببلو کھوکھر سے ڈاکوؤں 15 ہزار روپے، 2 چیک اور اصل دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے، چک نمبر 641 پنشنیانوالہ کا رہائشی احسان جاوید بھٹی اپنی آڑھت ننکانہ سے گھر جا رہا تھا کہ گاؤں کے چند قدم فاصلہ پر 2 ڈاکوؤں نے 2 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ لیے، پولیس نے مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کردی، چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں نے ڈی پی او ننکانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن