شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوںچوہدری خالق عزیز ورک، چوہدری منیر قمر واہگہ،سید ندیم عباس کاظمی،چودھری لطیف احسن پنوں،میاں لیاقت علی،سید کاشف گیلانی نے سروے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف پنجاب بلکہ ملک کے دیگر صوبوں میں بھی اپنی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیگی۔ پیپلز پارٹی ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کے وسیع تر مفاد کی خاطر مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی ۔پیپلز پارٹی کے ورکرز صحیح معنوں میں ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں جو ہمہ وقت پارٹی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں پیپلز پارٹی کو لاہور کا گڑھ بنانے کے لئے پر عزم ہیں پیپلز پارٹی کی مثبت سوچ کی بدولت ملکی معیشت سمیت دیگرشعبوں میں استحکام آنا ملکی ترقی کی نوید ہے ۔ آئین کی بالادستی کے بغیر پارلیمنٹ سمیت کوئی ادارہ نہیں چل سکتا ہے۔