محکمہ تعلیم کے زیراہتمام تحصیل ننکانہ صاحب میں داخلہ مہم کا آغاز

ننکانہ صاحب (نامہ نگار)ضلعی محکمہ تعلیم کے زیراہتمام تحصیل ننکانہ صاحب میں داخلہ مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شازیہ بانو نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نعیم اختر سلہریا کے ہمراہ داخلہ مہم کا آغاز کیا۔ گورنمنٹ  ایم سی پرائمری سکول نمبر پانچ میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شازیہ بانو نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل ایلیمنٹری نعیم اختر سلہریا اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز رانا ابصار طارق, انجینئر عمیر طاہر, سنیاد سہیل، حماد حسن،راشد محمود، شوکت علی،عاصم شریف، عمار محمود اور شفیق عابد سمیت دیگر ایجوکیشن آفیسرز کے ہمراہ نئے بچوں کو سکول میں داخل کر کے داخلہ مہم کا آغاز کیا ۔انہوں نے نئے داخل ہونے والے بچوں میں مفت یونیفام اور کتب بھی تقسیم کیں, اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شازیہ بانو اور دیگر مقررین نے کہا کہ دین اسلام کی ابتدا ہی اقراء (پڑھو) سے ہوا, پاکستان میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچوں کا سکولوں میں نہ جانا تشویشناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن