گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی شازیہ فرید نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی قوم کے لئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز عوامی ریلیف کے لئے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹربرائے سیاسی امور میاں علیم انجم کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر شرکا کے ساتھ اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے انتہائی نامساعد حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور اپنی سیاست کو دا پر لگا کر معاشی اصلاحات کا آغاز کیا۔