بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کی جانب سے کراچی پر بھارتی حملے کی ویڈیو کے طور پر شیئر کی جانے والی ویڈیو جعلی ہے۔
غلط دعویٰٰ
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے.جس میں روڈ پر کھڑی گاڑیوں کے قریب آگ جلتی دکھائی دیتی ہے جب کہ روڈ بھی کشادے اور صاف نطر آتے ہیں۔
ویڈیو میں لوگ نظر نہیں آتے بلکہ گاڑیاں، عمارتیں اور روڈ نظر آتا ہے جب کہ ہر طرف آگ کو جلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو سے متعلق بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ مذکورہ ویڈیو بھارت کے کراچی پر حملے کی ہے. جس میں کافی نقصان ہوا۔
जिन्ना मार्केट रोड लाहौर पूरी तरह से बर्बाद कर दिया गया है
— ????????Jitendra pratap singh???????? (@jpsin1) May 8, 2025
कराची पोर्ट पर 12 बड़े-बड़े धमाके हुए हैं जहाज धुँ धूं करके जल रहे हैं pic.twitter.com/srt22KQm26
بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو شیئر کرکے پس پردہ آواز میں اردو زبان میں ہدایت نامہ بھی چلایا گیا. جس میں ایک شخص اسپیکر پر عوام کو ہدایت کرتا سنائی دیتا ہے کہ وہ فلاں راستے سے محفوظ مقام کی جانب نکل جائیں۔
تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی. ویڈیو جعلی ہے. جسے پاکستان کی ویڈیو چلا کر شیئر کیا گیا. وہ دراصل امریکی ریاست فلاڈیلیفیا کی چند ماہ پرانی ویڈیو ہے۔
فلاڈیلفییا میں چھوٹے جہاز کے گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو کو گمراہ کن انداز میں کراچی پر حملے کی ویڈیو کے طور پر پھیلایا گیا۔فلاڈیلیفیا میں جہاز کے تباہ ہونے کے بعد متعدد امریکی و دیگر عالمی نشریاتی اداروں نے ویڈیو چلائی تھی. جسے توڑ مروڑ کر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین نے پاکستان پر بھارتی حملے کی ویڈیو کے طور پر چلایا۔