بیرونی مداخلت ملک و قوم کے مفاد میںنہیں : ناصر محمود واہگہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ چاہتی ہے بیرونی مداخلت ملک و قوم کے مفاد میںنہیں حکمرانوں کو اپنے غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کیلئے پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی روش کا حساب دینا پڑے گا پاکستان آزاد ملک ہے جس کے باسی تمام بیرونی ممالک سے برابری کے تعلقات کے خواہاں ہے غیور باشعور پاکستانی قوم کسی کی غلامی قبول کرنے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ عوام کو پورا سچ بتایااور پاکستان کے اندرونی امور میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف آواز بلند کی جس کا مقصد پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ اور اندرونی سیاسی امور میں بیرونی مداخلت کا راستہ روکنا تھا جسے پوری پاکستانی قوم نے پذیرائی دی، بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنے موقف پر قائم ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن