نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے رہنما میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کو درپیش سنگین مسائل پر فوری توجہ دے اور ان کے معاشی قتل عام کو بند کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرے گندم کی عدم خریداری اور کم سرکاری ریٹ نے کسانوں کو بدترین معاشی بحران سے دوچار کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب حکومت گندم خریدنے سے انکار کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب کھاد، زرعی ادویات اور بجلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس سے کاشتکار طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ میاں لیاقت علی کا کہنا تھا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، مگر حکومت کی پالیسیوں نے اسی شعبے کو سب سے زیادہ نظر انداز کر رکھا ہے ۔