فیروزوالہ(نامہ نگار ) رچنا ٹاؤن میں مبینہ ڈاکو نے تاجر کے گھر گھس کر لوٹ مار کے دوران سر میں گولی مار کر دھرم پورہ کے تاجر یاسر یعقوب 37 سالہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ مقتول کی دو بیویاں ہیں۔ رچنا ٹاؤن کار رہنے والا تاجر 35سالہ یاسر یعقوب گھر میں موجود تھا کہ نامعلوم نوجوان موٹر سائیکل پر گھر میں گھس آیا ‘ یاسر یعقوب روکا تو اس نے فائرنگ کر دی۔ گولی سر پر لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا‘ ہسپتال لایا گیا جہاں دم توڑ گیا۔ ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس رپورٹ میں مقتول کی بیوہ نے بتایا کہ شوہر یاسر یعقوب نے دھرم پورہ لاہور میں الیکٹرانکس کا سٹور بنا رکھا ہے۔ مقتول چار بچوں کا باپ ہے۔مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کیا کہ ڈکیتی کے دوران وقوعہ ہوا مگر پولیس کا موقف ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار گھر میں آیا جس نے سر پر گولی مار کر شدید زخمی کیا جو بعد میں دم توڑ گیا ۔ڈکیتی یا قتل پولیس دونوں پہلوں کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔ اطلاع کے مطابق مقتول نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔ مقتول کی ایک بیوی لاہور اور دوسری رچنا ٹاؤن میں رہتی ہے۔