ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کی صلاحیت پراعتماد ہے: فاریہ فاطمہ خان 

لاہور(نیوز رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ وومن ونگ پنجاب کی صوبائی صدر حافظہ فاریہ فاطمہ خان نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کی صلاحیت پربھرپوراعتماد ہے۔ماضی میں دہشت گردوں کی کمرتوڑنے والی ہماری مسلح افواج کے مداح آئندہ بھی مایوس نہیں ہونگے۔ڈی جی آئی ایس پی آر اورانکے ٹیم ممبرز پاکستان اورافواج پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا وارپرکاری وار کرتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا شعبہ آئی ایس پی آرلاہورٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات بھی قابل قدربلکہ قابل رشک ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری کاحالیہ دورہ لاہور کے دوران پروقارتقریب سے خطاب ہمارے قومی نصاب کاروشن باب ہے۔انہوں نے کہا شہداء ہمارا فخر ہیں اور ہمارے جانباز ہمارے چمن اورامن پرآنچ نہیں آنے دینگے۔

ای پیپر دی نیشن