لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ہرانے کے بعد بڑی ترقی پاتے ہوئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ سیریز سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان چھٹے اور بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر تھا۔پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جب بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دی تو مہمان ٹیم نے ترقی پاتے ہوئے چھٹا نمبر حاصل کیا جبکہ میزبان ٹیم کو نیچے آٹھویں پوزیشن پر جانا پڑا۔