قصور : پرانی رنجش ‘ مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کے نواح کھڈیاں میں پرانی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔تھانہ کھڈیاں میں نواں قلعہ کے رہائشی شوکت نے درخواست برائے مقدمہ درج کرائی کہ بشارت  عرف باری نے اپنے 5/4  ساتھیوں کے ساتھ مل کر جلالدین کو پرانی رنجش پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔پولیس تھانہ کھڈیاں نامزد ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن