لاہور (نامہ نگار) چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں فیض کے گھر میں اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے زیوارات، موبائل فون اور دیگرسامان، بادامی باغ میں طیب سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں شاہد سے 2 لاکھ روپے موبائل فون، برکی میں طاہر سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں ناصر سے 2 لاکھ روپے موبائل فون، لاری اڈہ میں شفیق سے 4 لاکھ 16 ہزار روپے موبائل فون، لوئر مال میں منصور سے ایک لاکھ روپے موبائل فون،جوہر ٹاؤن میں لقمان سے 28 ہزار روپے موبائل فون، مستی گیٹ میں شکیل سے 12ہزار روپے موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔ چوروں نے مانگا منڈی، مصطفی ٹاون اور گلبرگ سے 3 کاریں جبکہ راوی روڈ ،نیو انارکلی، سمن آباد، گارڈن ٹاؤن ،گجر پورہ، کاہنہ، لٹن روڈ اور سول لائن سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کرلی۔