ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم لیڈرصدیوں میںپیدا ہوتے ہیں:حسن مرتضیٰ 

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،وہ اعلیٰ سفارتکاری، ذہانت اور مدبرانہ سوچ کے مالک عالمی رہنما تھے۔قائد عوام کے 46ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حسن مرتضی نے کہا ذوالفقار بھٹو نے یہ شعور دیاکہ عوام سیاسی طاقت کا سرچشمہ ہیں۔ شہید بھٹو نے اسلامی ممالک کو سامراجی شکنجے سے نکلنے کیلئے متحد کیا۔انہوں نے کہا شہید بھٹو کی خدمات انکی جماعت ہی نہیں ملک کے عوام بھی ہمیشہ یاد رکھیں گے،بدقسمتی سے ذوالفقار علی بھٹو عدالتی ناانصافی کا نشانہ بنے۔جب تک پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک بھی کارکن موجود ہے بھٹو زندہ رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن