میر علی: گھر پر بم گرنے سے 4 بچے جاں بحق‘ خاتون سمیت 5 افراد زخمی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) میر علی کے گاؤں ہرمز میں گھر پر بم گرنے سے4 بچے جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے میر علی چوک پر دھرنا دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن