شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ پاکستان سے ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا سیٹلائٹ مشن بھی ناکام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بھارت کے مقابلہ میں عسکری محاذ کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر غیر معمولی فتح دی اور آج پوری دنیا پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اور عسکری طاقت کو تسلیم کررہی ہے۔ پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث پاکستان اندرونی طور پر بھی مستحکم ہورہا ہے۔